چین کے خوشحال معاشرے کی تشکیل
##semicolon##
معتدل خوشحال معاشرہ, غربت کا خاتمہ, ضلعی سطح کی ترقی, ثقافتی خوشحالی, دیہی ترقی##submission.synopsis##
چین میں اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی جامع تکمیل کا جشن منانے، بھرپور توانائی و لگن سے ترقی کے لیے جدوجہد کرنے، غربت سے لڑنے اور معتدل خوشحال معاشرے کے خواب کو پورا کرنے کے چائنا شیاؤ کھانگ کنسٹرکشن ر یسرچ ایسوسی ایشن اور بیجنگ تھونگ چھوانگ پارٹی ڈو یلپمنٹ سینٹر نے کاؤنٹی کی سطح کی کچھ اکائیوں کو اکٹھا کیا ہے جس میں خوشحال صنعتوں،ثقافتی اور سماجی شعبوں کو فروغ دیا گیا ہے۔ مضبوط، مؤثر قیادت اور ملک بھر میں ثقافتی خوشحالی،کو ایک کتاب میں مرتب کیا گیا ہے جس کا عنوان ہے " ایک معتدل اور خوشحال معاشرے میں امید اور ترقی کا سفر"۔ یہ کتاب ایک ہمہ جہت معاشرے کی تعمیر کے عمل میں چین کی نچلی سطح کی کاؤنٹی سطح کی اکائیوں کے بہتر ین تجربے اور جدید طرز عمل کا تعارف کراتی ہے، چین کے خوشحال معاشرے میں ہمہ جہت طر یقے سے حاصل کی گئی عظیم کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہے اور چین کے ہمہ جہت طر یقے سے ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
"ایک معتدل اور خوشحال معاشرے میں امید اور ترقی کا سفر" کتاب چائنا شیاؤ کھانگ کنسٹرکشن ریسرچ ایسوسی ایشن اوربیجنگ تھونگ چھوانگ پارٹی ڈویلپمنٹ سینٹر نے مشترکہ طور پر مرتب کی ہے۔ اس کتاب میں گیارہ اضلاع شامل ہیں، جن میں صوبہ ہہ پئے کی لیٹنگ ضلع، صوبہ چہ چیانگ کا ضلع ین چوؤ اور صوبہ ہونان کی ہوا یوان ضلع وغیرہ شامل ہیں۔ یہ کتاب معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کے عمل کے جامع فروغ میں ان علاقوں کی ترقی اور ثمرات، جھلکیوں اور تجربات، کامیابیوں اور خصوصیات کا تعارف کراتی ہے. اس میں ان کی صنعتی خصوصیات، قدرتی وسائل، یا سیاحت کے وسائل کی جامع جھلک بھی شامل ہے۔ اس کتاب میں مطالعہ کے لائق بہت ز یادہ معلومات ہیں ۔اس کتاب میں پارٹی کی قیادت میں ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کو وسیع پیمانے پر فروغ دینے کے عمل میں نچلی سطح کے اضلاع کی کامیابیوں اور تجربات پر مختلف زاویوں، سطحوں اور تین جہتی انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔، خاص طور پر پارٹی کی 18و یں اور 19 ویں قومی کانگر یس اور جنرل سکریٹری شی جن پنگ کی غربت کے خاتمے اور اعتدال پسند معاشرے کی تعمیر کے بارے میں اہم تقار یر کے سلسلے کی رہنمائی میں یہ ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر میں چین کی قابل ذکر اور عظیم کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نچلی سطح کی کاؤنٹیوں کی ترقی کے لئے حوالہ جات اور خیالات بھی فراہم کرتی ہے، ایک جامع خوشحال معاشرے کی مفصل تعمیر و ترقی کو مز ید فروغ دیتے ہوئے اسےمز ید شاندار کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے اور پورے ملک کے لوگوں کو جلد از جلد چینی قوم کی عظیم تجدید کا احساس دلانے کے لئے سخت محنت کرنے کی تحریک دیتی ہے۔
