بینائٹک سٹیل میں ریٹینڈ آسٹنائٹ
##semicolon##
بینائٹک سٹیل, ریٹینڈ آسٹنائٹ, فیز ٹرانسفارمیشن, مائیکرو سٹرکچر, خردساخت, مکینیکل خصوصیات##submission.synopsis##
بینائٹ کوآسٹنائٹ سے حاصل کیا جاتا ہےاور بینائٹ میں کچھ آسٹنائٹ اپنی اصلیت کے ساتھ باقی رہتا ہے۔ بینئیٹک سٹیل کی کارکردگی غیر مستحکم ہو نے کی وجہ وہ پیچیدہ تعلق ہوتا ہے جو ساختی عمل، بنیادی ساخت ( مائیکرو سٹرکچر)،اور کاکردگی کے درمیان ریٹینڈ آسٹنائٹ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ تحقیق کرنے والوں اور انجینئرز کو الجھن میں ڈال دیتا ہے۔ لیکن اسی وجہ سے محققین بینائٹ سٹیل پر تحقیق میں زیادہ وقت کے لیے مصروف رہتے ہیں۔ اس لیے آج بینائٹ سٹیل پر بہت سی دلچسپ اور مفید تحقیقی کامیابیا ں حاصل کی جا چکی ہیں۔
مصنف کئی سالوں سے بینائٹ سٹیل پر تحقیق میں مصروف رہے ہیں اور بہت سے تحقیقی منصوبے جو بینائٹ سٹیل کے متعلق تھے مکمل کر چکے ہیں ۔جن میں مندرجہ ذیل منصوبہ جات شامل تھے:۔ قومی ممتاز یوتھ سائنس فنڈ پروجیکٹ کے تحت " بنیادی تحقیق برائے "تیز رفتار ریل گاڑیوں کے بنانے میں نیا موڑ لانے والی ٹیکنالوجی" ، قومی 863 منصوبہ کے تحت"خاص ،اعلیٰ معیار کا سٹیل بنانے کی بنیادی تکنیک--- ہوا کی طاقت سے چلنے والی ٹربائنز کے بیرنگ والا سٹیل" ، قومی قدرتی سائنس کے فنڈ سے منصوبہ " خوردبینی سطح پر ساخت میں آنیوالی ارتقائی تبدیلوں ، ترکیبی ساخت اور کاربائڈ سے آزاد بینائتک سٹیل کا تناؤ کے تحت تقسیم ہونے کا رویہ جب اس کی قدرتی شکل بدلی جا رہی ہو " ،"موٹی پلیٹوں اور فورجنگز کے لیے کلین ہائی سٹرینتھ قوسی بیناءٹک اسٹیلز میں ہائیڈروجن ڈفیوژن اور ہائیڈروجن ایمبرٹلمنٹ میکانزم" اور"رولنگ/سلائیڈنگ رابطہ تناؤ کے تحت ٹرن آؤٹ اسٹیل میں سفید پرت کے سنکنرن کی تشکیل، نوعیت اور اثر"۔ ان کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے منصوبے بھی تھے جیسے کہ ہیبی صوبائی کا" اعلیٰ درجہ کا ٹیلنٹ " منصوبہ اور ہیبی سوبائی کا ہی "جائنٹ پلان انوویشن اور انٹرپرینیورشپ ٹیم لیڈر ٹیلنٹ ٹیم" منصوبہ ، ہیبی صوبائی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن کا بڑا منصوبہ" کلیدی کامن ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ برائے اعلیٰ درجے کے آلات اور جدید مینوفیکچرنگ — ہیوی ڈیوٹی ریلوے ٹریکس کے لیے اعلیٰ طاقت والے اسٹیل کی پیداواری لائن"،ہیبی صوبائی غیر معمولی یوتھ فنڈ پروجیکٹ کے تحت " تیز رفتار ریلوے کے لیے بینئیٹک اسٹیل سے بنے لائن بدلنے والے فراگ کے میکرو مائیکرو میکینکس پر تحقیق" اور حال ہی میں مصنف نیشنل نیچرل سائنس فنڈ کے تحت کلیدی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کا موضوع ہے"ریپڈ فیز ٹرانسفارمیشن نینو-بینئیٹک اسٹیلز کے اطلاق میں ڈیزائن، تیاری، اور کلیدی مسائل" ، اور نیشنل نیچرل سائنس فنڈ پروجیکٹ" ملٹی فیز کمپوزٹ ہم آہنگی کے ذریعے نینو بینئیٹک بیئرنگ اسٹیلز کی کارکردگی کو بڑھانے کے راستے اور طریقہ کار" ۔ اپنی سالوں کی تحقیق سے مصنف نے دریافت کیا کہ بینائٹ سٹیل ، خاص طور پر کاربائیڈ سے آزاد بینائٹ سٹیل بہترین جامع میکانی خصوصیات کا مظاہرہ کرتا ہے۔تاہم بینائٹک سٹیل میں باقی رہ جانے والا ریٹینڈ آسٹنائٹ اس کی میکانی خصوصیات اور اس کی مفید کارکردگی پرایک پیچیدہ اثر رکھتا ہے۔ مصنف نے بینئیٹک اسٹیل کی مکینیکل خصوصیات اور ریٹینڈ آسٹنائٹ کی ترکیب، مقدار، سائز، شکل اورثانوی ساخت کے درمیان تعلق کا جامع طور پر خلاصہ پیش کیا ہے، اس طرح بینئیٹک اسٹیلز میں مستحکم میکانی خصوصیات کے حصول کے لیے کنٹرول کی حکمت عملی اور طریقے دریافت کیے ہیں۔
مصنف نے اس کتاب میں بینئیٹک اسٹیلز پر برسوں کے دوران اپنی تحقیقی ٹیم کی تحقیقی کامیابیاں شامل کی ہیں۔ جزوی طور پر دوسروں کے شائع شدہ مقالوں اور کاموں کا حوالہ دیا جس میں بینئیٹک اسٹیلز میں ریٹینڈ آسٹنائٹ کی ساخت، استحکام، فیز ٹرانسفارمیشن، اور اس کی مکینیکل خصوصیات اور بینئیٹک اسٹیلز کے استعمال پر اس کے اثرات پر تفصیلی بحث کی گئی، جو اس میدان کےمحققین کے لیے ایک حوالہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔.
مصنف نے تحقیقی منصوبوں کے لیے مالی تعاون کے لیے قومی اور مقامی حکومت کے محکموں کا شکریہ ادا کیا! اس کتاب میں ملکی اور غیر ملکی ذرائع سے نقل کیے گئے اسکالرز اور ان کی تحقیقی کامیابیوں کا شکریہ! تحقیقی ٹیم میں شامل تمام اساتذہ اور طلباء کا شکریہ کہ ان کی محنت اور حکمت بینئیٹک اسٹیل ریسرچ میں! کتاب کے کچھ حصوں کو ترتیب دینے اور لکھنے میں ڈاکٹر ژاؤ جیالی، ڈاکٹر کانگ جی، اور ڈاکٹر وانگ یانہوئی کا خصوصی شکریہ! اس کتاب کے لیے ادبی خدمات اور تصویروں کو ترتیب دینے والی ٹیم کے اراکین میں ایسوسی ایٹ ریسرچر ژینگ چونلی، ڈاکٹر لی یانگو، ڈاکٹر لونگ شیاؤان، ڈاکٹر وانگ منگ منگ، ڈاکٹر چن چن، اور دیگر شامل ہیں۔ آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
مصنف کی حدود کی وجہ سے اس کتاب کے مواد میں خامیاں ہوسکتی ہیں۔ قارئین کو تنقید اور رائے دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
